کوئٹہ میں حملوں کا خدشہ تمام تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک March 17, 2022
کوئٹہ میں آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے:فوٹو:فائل

PESHAWAR: کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر دو روز کے لیے بند کردئیے گئے ساتھ ہی آج اور کل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے دو روز کے لیے بند رہیں گے جب کہ جامعہ بلوچستان بھی دو روز کے لیے بند رہے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا، کوئٹہ، سبی مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، کوئٹہ اور گوادر میں فورسز کو ہرقسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے 22 مارچ تک الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔