23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ جاری

یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے


ویب ڈیسک March 17, 2022
یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔ فوٹوانٹرنیٹ

پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا ملی نغمہ 'شاد رہے پاکستان' جاری کردیا۔

'شاد رہے پاکستان'، 23 مارچ 2022 کے حوالے سے منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا ملی نغمہ ہے۔ یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔

یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے معروف کمپوزر شجاع حیدر نے اس گیت کو نا صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔

یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔
[ytembed videoid="7ezpkoY--t0"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں