روس یوکرین پرحملے فوری طورپربند کرےعالمی عدالت انصاف
عالمی عدالت انصاف کے 13ججز میں شامل روسی اورچینی ججز نے فیصلے کی مخالفت کی
عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری طورپرروکنے کا حکم دیا ہے۔
یوکرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں روسی حملوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کے13ججز نےفیصلے کی حمایت جبکہ 2 نے مخالفت کی۔فیصلے کی مخالفت کرنے والے ججز کا تعلق چین اورروس سے ہے۔
عالمی عدالت انصاف کی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کا یہ حق ہے کہ روس اسے نشانہ نہ بنائے۔روس کی جانب سے یوکرین میں قتل عام کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرایسا ہوبھی رہا ہوتو کسی کو یہ اختیارنہیں کہ وہ یکطرفہ طورکسی ملک یا علاقے میں فوجی کارروائی کرے۔روس نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔یوکرین کے صدرنے عالمی عدالت کے فیصلے کویوکرین کی فتح قراردیا ہے۔