میرے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کیلیے بھاری رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے وزیراعظم

میچ فکسنگ کے ایک اورمحاذ پرجنگ میں مصروف ہوں، عمران خان


ویب ڈیسک March 17, 2022
زبردست فائٹ بیک پرپوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،عمران خان:فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کے لئے میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ میں میچ فکسنگ کے خلاف جنگ میں مصروف ہوں۔ میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے خلاف محاذ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ نہیں دیکھ سکا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بابراعظم نے شاندارفائٹ بیک کی قیادت کی اورقائدانہ اننگزکھیلی۔ بابراعظم نے عالمی معیار کی بیٹنگ کا شاندارمظاہرہ کیا۔



وزیراعظم نے مزید کہا کہ زبردست فائٹ بیک پرپوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ رضوان اورشفیق کی اننگز خصوصاً قابل تعریف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں