پیپلز پارٹی کا خیبر پختون خوا میں چار بڑے جلسوں کا اعلان

یہ جلسے چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں منعقد کیے جائیں گے

(فائل:فوٹو)

KARACHI:
پیپلز پارٹی نے خیبر پختون خوا میں 20 تا 25 مارچ چار بڑے جلسے منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے 20 مارچ سے خیبر پختون خوا میں چار بڑے جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جلسے چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں منعقد کیے جائیں گے جن سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق 20 مارچ کو چترال، 21 مارچ کو اپر دیر، 22 مارچ کو مالاکنڈ اور 25 مارچ کو کرم ایجنسی میں جلسہ عام ہوگا جس میں ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
Load Next Story

پاکستان