لاہور سسرالیوں کے دروازے پر فائرنگ کرنے والا ملزم بھائی سمیت گرفتار

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

(فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور میں سسرالیوں کے دروازے پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن ذوالقرنین ناز کے مطابق شاہد کی بیوی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی جہاں تلخ کلامی پر فائرنگ کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔


ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے فیصل ٹاؤن پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری پر شاباش دی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار عظیم کھرل کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Load Next Story