لاہور میں 31 رمضان بازار 28مارچ سے فعال ہونگے

پاک آسٹریلیا میچ کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا


ویب ڈیسک March 17, 2022
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس۔ فوٹو:فائل

LONDON: رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل 31 رمضان بازاروں کو مکمل انتظامات کے ساتھ 28 مارچ کو فعال کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں پاک آسٹریلیا میچ اور رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا گیا، جس میں تمام محکموں نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، ٹریفک پلان موثر ترین ہونا چاہیے۔

ہدایت کی کہ پاک آسٹر یلیا ٹیسٹ میچ کے لیے کوئی اہلکار بغیر سکیورٹی کارڈ سٹیڈیم حدود میں داخل نہیں ہوگا، ون ڈے میچ لاہور میں منتقل ہونے کی صورت میں لائٹنگ انتظامات کو تیار رکھا جائے۔

تمام میونسپل انتظامات کو ضلعی انتظامیہ لاہور براہ راست یقینی بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |