لاہور میں 31 رمضان بازار 28مارچ سے فعال ہونگے

پاک آسٹریلیا میچ کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس۔ فوٹو:فائل

LONDON:
رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل 31 رمضان بازاروں کو مکمل انتظامات کے ساتھ 28 مارچ کو فعال کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں پاک آسٹریلیا میچ اور رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا گیا، جس میں تمام محکموں نے شرکت کی۔


کمشنر لاہور نے کہا کہ پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، ٹریفک پلان موثر ترین ہونا چاہیے۔

ہدایت کی کہ پاک آسٹر یلیا ٹیسٹ میچ کے لیے کوئی اہلکار بغیر سکیورٹی کارڈ سٹیڈیم حدود میں داخل نہیں ہوگا، ون ڈے میچ لاہور میں منتقل ہونے کی صورت میں لائٹنگ انتظامات کو تیار رکھا جائے۔

تمام میونسپل انتظامات کو ضلعی انتظامیہ لاہور براہ راست یقینی بنائے گی۔
Load Next Story