شازیہ منظور اسٹیج پر گرنے سے بال بال بچ گئیں ویڈیو وائرل

معروف گلوکارہ فوٹو سیشن کے لیے اسٹیج پر آرہی تھیں کہ اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں


ویب ڈیسک March 17, 2022
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے گلوکارہ کو گرنے سے بچایا (فوٹو، فائل)

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے معروف گلوکارہ شازیہ منظور کو اسٹیج پر گرنے سے بچا لیا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شازیہ منظور فوٹو سیشن کے لیے اسٹیج پر آرہی تھیں کہ اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پیر لڑکھڑا گئے جس پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے فوراً آگے بڑھ کر گلوکارہ کو سہارا دیا اس طرح وہ گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

نامور اداکارہ علیزے شاہ اور جگن کاظم کی میزبانی میں ہوئے ایک شو کے دوران جنت مرزا اور شازیہ منظور مدعو کی گئی تھیں جہاں مذکورہ واقعہ پیش آیا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوگئی۔

اسٹیج پر سنبھلنے کے بعد گلوکارہ نے حیرانی سے کہا آج خود ہی گر رہی ہوں۔ دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر گرنے کی اداکاری کی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں