میرے علاوہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں رمیش کمار کا دعویٰ
عمران خان کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے، اقلیتی رکن قومی اسمبلی
تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے۔
سندھ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کا کہنا تھا کہ تین وفاقی وزرا سمیت 33 ارکان اسمبلی اڑ چکے ہیں، اب عمران خان کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔
رمیش کمار نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں میری بیوی کو دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد ہم سندھ ہاؤس آگئے اور وزیراعلیٰ سندھ سے تحفظ کی درخواست کی۔
ریاض مزاری
ریاض حسین مزاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب سے دوستی ہے، یہ اگر ہمیں پنجاب ہاؤس یا خیبر پختونخوا ہاؤس لے جائیں تو چلے جائیں گے، گزشتہ ایک سال سے عمران خان ہم سے ملنا نہیں چاہتے، مجھے نہیں پتہ وہ کیوں نہیں ملنا چاہتے، جب وہ خود ہی ملنا نہیں چاہتے تو میں کس منہ سے ان کے پاس جاؤں گا، ڈیڑھ سال سے وزیراعلیٰ پنجاب مجھ سے نہیں ملے، ہم سے کوئی نہیں ملتا ہم تو صرف کورم پورا کرنے والے وزیر ہیں، عوام سے پوچھیں گے کس کو ووٹ دینا ہے۔
رانا قاسم
رانا محمد قاسم کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی کے ساتھ بہت سے تحفظات تھے، تحریک انصاف کی حکومت ہمیں نظرانداز کیا، پوری قوم تحریک انصاف سے مایوس ہوچکی ہے۔
وجیہہ اکرم
وجیہہ اکرم کا کہنا تھا کہ آئین مجھے حق دیتا ہے اور ضمیر کے مطابق ووٹ دوں گی، ہم بڑے خواب لے کر تحریک انصاف میں آئے تھے لیکن لوگوں کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں، ہمارا حلقے میں جانا مشکل ہوگیا ہے، سندھ ہاوس میں بہت اچھا ماحول ہے، تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی یہاں موجود ہیں۔