سہیلی کے شوہر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار

میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جس کے سبب خاتون اپنی ٹک ٹاکر دوست کے گھر میں رہ رہی تھیں


Staff Reporter March 17, 2022
پشاور پولیس نے ملزمہ سے پستول بھی برآمد کرلی (فوٹو، فائل)

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں اپنی سہیلی ثنا کے شوہر طاہر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والی ٹک ٹاکر عشرت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جس کے سبب خاتون اپنی ٹک ٹاکر دوست کے گھر میں رہ رہی تھیں، ملزمہ نے صُلح کیلئے جرگے کا بہانہ بنا کر طاہر کو گھر بلایا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرکے عشرت کو گرفتار کیا اور واقعے میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مدعی طاہر ولد امجد نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیوی گھر سے ناراض ہو کر خاتون ٹک ٹاکر عشرت کے گھر رہائش پذیر ہے، ٹک ٹاکر نے جرگہ کرانے کے بہانے گھر بلا کر فائرنگ کرکے زخمی کیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان اور انچارج چوکی پخہ غلام علاؤ الدین نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر عشرت دختر گوہر کو حراست میں لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں