خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے
آبشار سے پانی پینا
خولہ نذیر، فیصل آباد
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی اجنبی سے گھر میں ہوں اور اس گھر کے اندر ہی ایک آبشار سی بہہ رہی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ وہ گھر کس کا ہے یا اندرکون لوگ ہیں ، مگر یہ یاد ہے کہ میں حیران ہوتی ہوں کہ کیسے یہ گھر کس نے بنایا ہے۔ میں آھستہ آھستہ آگے بڑھتے ہوئے آبشار کے پانی کے پاس چلی جاتی ہوں جو ایک نالی نما راستے سے گھر سے باہر جا رہا ہوتا ہے۔
میں اس پانی میں قدم رکھ دیتی ہوں جو کہ اتنا صاف ہوتا ہے کہ میں اپنے پیر بھی پانی میں دیکھ سکتی ہوں۔ پھر میں آگے بڑھ کر اس کو پینے کی کوشش کرتی ہوں اور پیتے ہوئے یہ سوچ کے کھڑی ہو جاتی ہوں کہ زمزم کو تو ہم بیٹھ کر نہیں پیتے اور کھڑے ہو کر وہ انتہائی لذیز اور میٹھا پانی پینے لگ جاتی ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ھے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے درجات میں ترقی ہو گی۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پر بھی آپ کو فائدہ ہو گا۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔
مسجد میں نماز پڑھنا
ندیم احمد ، میانوالی
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز عصر ادا کرنے گیا ہوں۔ نماز کے بعد جب کافی نمازی چلے جاتے ہیں مسجد میں چند ہی لوگ ہوتے ہیں۔ میں خود کو گڑگڑا کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
اور اس آہ و زاری میں مسجد میں موجود لوگ اٹھ کر میرے ارد گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں تو میں گھبرا کر باہر نکل آتا ہوں۔ جب میری آنکھ کھلی تو میرا چہرہ آنسووں سے بھرا ہوا تھا اور میں استغفار کی تسبیح پڑھ رہا تھا۔
تعبیر :۔ اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔
شادی میں شرکت
سلمیٰ بی بی ،سیالکوٹ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی شادی پر گائوں آئی ہوئی ہوں۔ میرے بچوں کو یہ جگہ بہت پسند آتی ہے۔ ایک منظر میں مجھے لگتا ہے کہ جیسے یہ میری ہی شادی ہو رہی ہے اور بہت سارے لوگ میرے لئے تحفے لے کر آئے ہیں۔ جن میں میری جٹھانی بھی ہیں جو ایک بڑا سا ڈبہ لاتی ہیں اور مجھے دیتی ہیں کہ تمھارے بیٹے کے لیے ہے۔ میں خوشی خوشی کھول کر دیکھتی ہوں تو اس کے اندر کچھ خرگوش ہوتے ہیں جو کہ مر چکے ہوتے ہیں۔
میں ایک دم گھبرا کر اٹھ کھڑی ہوتی ہوں تو وہ میرے ہاتھ سے چھوٹ کے نیچے گر جاتا ہے۔ مگر میں مارے خوف کے اس جگہ سے بھاگ جاتی ہوں۔ اس کے بعد والا حصہ مجھے یاد ہی نہیں ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا خفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔
بکری اور بیگ خریدنا
نعیم اختر، نارووال
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی منڈی جیسی جگہ پر ہوں اورکوئی جانور خریدنا چاہتا ہوں ، حالانکہ نہ تو بکرا عید ہے اور نہ ہی گھر میں کوئی فنکشن ہے پھر بھی میں خود کو ادھر پاتا ہوں۔کافی دیر بعد مجھے ایک سفید رنگ کی خوبصورت سی بکری پسند آ جاتی ہے۔
میں ان بزرگ سے بھائو تائو کرتا ہوں۔ اب آگے مجھے یاد نہیں مگر یہ ضرور یاد ہے کہ میں گھر آ کر اس سفید بکری کو لا کر بہت خوش ہو رہا ہوتا ہوں اور حیران اس کے ساتھ ملنے والے ایک سفید بیگ پہ ہوتا ہوں جس میں ایک گائے کی کھال موجود ہوتی ھے۔ میں ان دونوں چیزوں کی موجودگی سے کافی خوشی محسوس کر رہا ہوتا ہوں اور مسلسل اس پر اپنی انگلیاں پھیر کر خوش ہو رہا ہوتا ہوں ۔
تعبیر :۔ بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا اور مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ آپ چاہے کاروباری ہوں یا نوکری میں، سب میں آسانی ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
پہاڑی مقام کی سیر
ملیحہ ، اسلام آباد
خواب :۔ یہ خواب میرے بھائی نے دیکھا کہ ہم سب کسی پہاڑی مقام پہ چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے ہیں اور ایک دن وہاں پہ سب بچے گراونڈ میں کھیل رہے ہوتے ہیں کہ ادھر ایک ریچھ جنگل سے نکل آتا ہے۔ یہ دیکھ کر سب بچے چیخنے لگ جاتے ہیں۔ ریچھ تیزی سے ہماری طرف بڑھتا ہے اور سب ڈر کر مختلف سمتوں میں بھاگتے ہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔
تعبیر:۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔
پودے لگانا
قمر اقبال، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھر میں بہت سے پودے پڑے ہیں اور میں اپنے ملازمین سے کہہ رہا ہوں کہ یہ سب زمینوں میں لگا دیں بلکہ باہر سڑک کے کنارے بھی لگا دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں خود بھی زمین کھود کر ان کو لگا رہا ہوتا ہوں ۔
تعبیر: ۔ اچھا خواب ہے اللہ تعالی کی رحمت و برکت سے آپ کو آسانی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور سونے سے پہلے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
بکری کا دودھ دھونا
منزہ راحت، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے سسر نے گاوں سے میرے لئے بکری بھیجی ہے اور میں اس کا دودھ دھو رہی ہوں ۔ اپنی ملازمہ کی مدد سے پھر اس دودھ کو کسی برتن میں ڈال کر باھر کسی اجنبی کو دیتی ھوں ۔ اس کے بعد دیکھتی ہوں کہ ہمارے ہمسائے بھی اس کا دودھ لینے ہمارے گھر آئے ہیں اور مجھے ایک پنج سورہ بھی دیتے ہیں جس کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوتی ہوں اور پھر اپنے گھر آنے والی قرآن پڑھنے والی بچیوں کو اس کی تلاوت کرنے کو دیتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے۔ اللہ تعالی کی رحمت اور برکت سے رزق میں اضافہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کا ذھنی رجحان اللہ تعالی کی طرف رہے گا ۔ آپ قرآن کی تعلیم دیتی ہیں اس کو جاری رکھئے تا کہ گھر میں خوشی و سکون حاصل ہو ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور وضو بے وضو یا حی یا قیوم پڑھا کریں ۔
بھنا ہوا گوشت کھانا
رقیہ ارسلان، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری امی کہیں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں اور بھنا ہوا گوشت ہے جو کہ بہت ہی لذیذ ہے ۔ میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ آپ بھی اس طریقے سے پکایا کریں اور گھر لے جانے کے لئے پیک کروانے جاتی ہوں ۔ میری امی سارا وقت بس مسکراتی رہیں ۔
تعبیر : خواب سے ظاہر ہے کہ کوی دلی مراد پوری ہو گی ۔ تعلیمی یا کاروباری معاملات میں خیر و برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے استغفار پڑھا کریں ۔
کمرے میں کالی بلی
امینہ قریشی، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی ہوں ۔ ادھر ایک کالی بلی آتی ہے اور الماری میں گھسنے کی کوشش کرتی ہے ۔ میں بہت ڈراتی ہوں مگر وہ اپنی آنکھوں سے مجھے بری طرح گھورتی ہے تو میں ڈر جاتی ہوں۔ پھر ہمت کر کے جوتی دے مارتی ہوں اور پھر وہ بھاگ جاتی ہے ۔ مگر کچھ دیر بعد میں جب کچن میں جاتی ہوں تو وہ ادھر بھی آ جاتی ہے ۔ میں اپنے دیور کو آواز دیتی ہوں کہ کسی طرح آ کر اس کو نکالو مگر پھر وہ جانے کدھر جاتی ہے ۔ تلاش کے باوجود نہیں ملتی ۔
تعبیر : خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس کا تعلق خاندان کاروبار یا تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ کوشش کریں کہ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کر سکیں ۔
پرانے کپڑے ملازمہ کو دینا
ثمینہ کوثر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک بہت بڑے بیگ میں پرانے کپڑے و سامان رکھ رہی ہوں اور اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہوں کہ تم جو لینا چاھو لے جاو تا کہ باقی بھی میں کسی نہ کسی کو دے دوں ۔ اس کے بعد دیکھتی ہوں کہ میرے بیڈ پہ نئے کپڑوں کا بہت بڑا ڈھیر ہے اور میں ان کو الماری میں لگانے کے لئے الگ الگ کر رہی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اللہ کی طرف سے کسی مدد کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ یہ ترقی کاروباری بھی ہو سکتی ہے اور تعلیمی بھی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔گھر کی چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالا کریں ۔
گندم پسوانا
سلیم منظور،لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ میں گندم کی بہت سی بوریاں لے کر چکی پہ آیا ہوں اور اپنی نگرانی میں آٹا پسوا کر اپنے ملازمین کو دینے جا رہا ہوں کہ کچھ وہ اپنے گھر لے جائیں اور کچھ ہمارے گھر پہنچا دیں ۔ اس کے بعد میں اپنے ہمسائیوں کے گھر میں بھی کچھ پیکٹ میں لے جا کر دیتا ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کے فضل سے مرتبہ بلند ہو گا اور عزت و توقیر ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
کھانے سے انکار
محمود علی، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی میدان میں ہوں ۔ میں وہاں ایک جگہ بیٹھ جاتا ہوں۔ میرا ایک دوست وہاں کوئی چیز بھوننے لگ جاتا ہے۔ یہ نہیں یاد کہ وہ کیا چیز ہوتی ہے مگر اس وقت خواب میں میرا دوست مجھے کہتا ہے کہ یہ کھانا تم کھا لو ۔ اب مجھے بعد میں خیال آ رہا ھے کہ وہ بنا کسی برتن کے کیسے پکا سکتا ہے۔ کچھ مگر خواب میں یہی تھا کہ وہ کچھ بنا رہا ہے میں اس کو لینے سے انکار کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ پتہ نہیں اس نے کیسے گندے ہاتھوں سے بنایا ہو گا ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی کچھ ناپسندیدہ باتوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی وجہ سے آپ مشکلات سے دوچار رہتے ہیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں اور ان کے اخلاق کو اپنانے کی کوشش کریں ۔
قرآن کی تلاوت
شمسہ عظیم، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی دوست کے گھر ہوں اور شائد کوئی محفل ہے جس میں بہت سے لوگ ہیں اور ایک خاتون قاری بہت اچھے لہن میں تلاوت کر رہی ہوتی ہیں ۔ میں ان کو سن کر سوچتی ہوں کہ میں بھی گھر جا کر کچھ پریکٹس کروں اور ان کے جیسی تلاوت کرنا سیکھوں گی ۔ میلاد کی محفل کے بعد میں ان سے ملتی ہوں اور اپنی خواہش کا اظہار کرتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے، اللہ تعالی کی رحمت اور برکت سے رزق میں اضافہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کا ذھنی رجحان اللہ تعالی کی طرف رہے گا اور قرآن کی تعلیم آپ دیتی ہیں اس کو جاری رکھئے تا کہ گھر میں خوشی و سکون حاصل ہو ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور وضو بے وضو یاحی یاقیوم پڑھا کریں۔
انڈوں کی ٹوکری
سعدیہ خلیل،لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کمرے کی الماری صاف کر رہی ہوں اور وہاں مجھے انڈوں کی ایک ٹوکری ملتی ہے جس پہ میں بہت حیران ہوتی ہوں کہ یہ کب اور کس نے میری الماری میں رکھی ہے۔ پھر میں اس کو اٹھا کر کچن کی طرف چلی جاتی ہوں ۔
تعبیر : خواب سے ظاہر ہے کہ کوی دلی مراد پوری ہو گی چاہے اس کا تعلق تعلیمی معاملات سے ہو کاروباری یا ازدواجی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے استغفار کیا کریں ۔
دھنلا نظر آنا
امینہ خان، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں جب سو کر اٹھتی ہوں تو مجھے ہر چیز بہت دھندلی دکھائی دے رہی ہوتی ہے ۔ میں اپنی بیٹی کو آواز دیتی ہوں کہ کیا باہر بادل ہیں جو اندھیرا ہے مگر وہ کہتی ہے کہ باہر صاف آسمان ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے ۔ میں یہ سن کر بہت گھبرا جاتی ہوں اور اپنے میاں کو آواز دینے لگ جاتی ہوں ۔
تعبیر : خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس کا تعلق خاندان کاروبار یا تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کوشش کریں کہ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کر سکیں ۔
آگ تاپنا
ادریس علی، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں سڑک پہ جا رہا ہوں اور دور کہیں آگ کا الاو روشن ہے ۔ میں اس کی طرف بڑھتا ہوں اور وہاں کچھ لوگوں سے کہتا ہوں کہ کچھ دیر میں بھی اس کے پاس بیٹھ جاوں اور ہاتھ پاوں گرما لوں ۔ وہ مجھے ایک کرسی دیتے ہیں اور ساتھ کچھ کھانے پینے کو بھی پھر میں کافی دیر تک ادھر بیٹھا آگ کی روشنی کو دیکھتا رہتا ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کی اللہ کے فضل سے مرتبہ بلند ہو گا اور عزت و توقیر ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔