راولپنڈی میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

گھریلو ناچاقی پر 47 سالہ ممتاز علی نے اہلیہ پر گولی چلائی جس میں وہ زخمی ہوگئیں، پولیس


ویب ڈیسک March 18, 2022
—فائل فوٹو

راولپنڈی تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آصف آباد میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر 47 سالہ ممتاز علی نے اپنی اہلیہ 40 سالہ نورین کو گولی ماری، گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر فرانزک کے لیے شواہد جمع کرلیے ہیں۔


پولیس نے بتایا کہ وقوعہ سے ملنے والا پسٹل بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں