ای سی سی گندم کی امدادی قیمت2200 روپے من مقرر

کسانوں کوکیڑے مارادویات پرسبسڈی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری


News Agencies March 18, 2022
 توانائی ڈویژن کیلیے50ارب ،تجارت کیلیے4.5 ارب کی ضمنی گرانٹس منظور ۔ فوٹو : فائل

GENEVA: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی نئی فصل کیلیے کم سے کم امدادی قیمت 1950 روپے سے بڑھا کر2200 روپے من مقررکرنے اورخریف فصل کیلیے کسانوں کوڈی اے پی، کاٹن سیڈاورسفیدمکھی کے تدارک کیلیے کیڑے مارادویات پرسبسڈی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دیدی۔

کمیٹی نے پنجاب میں 4 ملین میٹرک ٹن،سندھ میں 1.40 ملین میٹرک ٹن اوربلوچستان میں 0.10 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے اہداف مقررکرنے کی منظوری بھی دی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اجلاس میںکمیٹی نے سندھ میں 1.40 ملین میٹرک ٹن اور بلوچستان میں 0.10 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے اہداف کی منظوری دی۔

سندھ کیلئے کیش کریڈٹ کی حد77 ارب اوربلوچستان کیلئے 6.20 ارب روپے مقررکرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں توانائی ڈویژن کیلئے 50 ارب اوروزارت تجارت کیلئے 4.5 ارب کی ضمنی تکنیکی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب میں کہاوزیراعظم عمران خان کو مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاتاہم حکومت نے موثر حکمت عملی سے معیشت بہتر بنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |