احد رضا میر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے

احد رضا میرکے ساتھ دیگرممالک کے اداکار بھی ویب سیریز کی کاسٹ میں شامل ہیں


ویب ڈیسک March 18, 2022
احد رضا میرآنگن اورعہد وفا کئی مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار احد رضا میراب نیٹ فلیکس کی سیریز میں اپنے فن کے جوہردکھائیں گے۔

شوبزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق احد رضا میرنیٹ فلیکس کی 'ریزیڈنٹ ایول' نامی ڈراؤنی سیریز میں جلوہ گرہوں گے۔دیگرممالک کے اداکار بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس نے احد رضا میر کے کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت اور تصدیق نہیں کی کہ انہیں کون سا کردار دیا جائے گا تاہم انہیں ایشیائی کردار دیا جا سکتا ہے۔'ریزیڈنٹ ایول' ویب سیریز جاپانی ویڈیو گیم سے ماخوذ ہے جو کہ ہارر تھرلر ہوگی۔

احد رضا میر پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کو اپنی بیوی سجل علی کے ساتھ آن اسکرین جوڑی کے طورپربھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق اور علیحدگی کی افواہوں گرم تھیں۔ رواں برس کے آغاز میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد کی غیر موجودگی کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں وائرل ہوئی تھیں تاہم دونوں نے اس معاملے پرخاموشی اختیارکررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں