وفاقی دارالحکومت سے پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے ایرانی گروہ کا مبینہ سرغنہ کا ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے سیکٹر ایف سیون میں چھاپہ مار کر غیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ احسان اور اس کی ساتھی سمیرا کو گرفتار کرلیا، ملزمہ سمیرا اس سے قبل پولیس کے ایک چھاپے میں فرار ہو گئی تھی تاہم آج اسے بھی دھڑ لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور سمارٹ کارڈ، غیر ملکی کرنسی، ایک لیپ ٹاپ اور 3 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔