گوجرانوالہ آتش بازی کی فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران 10ملزمان گرفتار

ملزمان شب برات کے موقع پر سامان فروخت کرنا چاہتے تھے

فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD:
گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کامونکی، تھانہ تتلے عالی اور تھانہ علی پور چٹھہ نے آتش بازی کی فیکٹریوں پر چھاپہ مارتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں فیضان علی، محمد احمد، عزت علی، خلیل، مبین اختر، آکاش، ارسلان، موسیٰ اسلم، قزل اقبال اور جمال حسین شامل ہیں۔


ملزمان کے قبضہ سے 2کارٹن تیارشدہ پٹاخے، ایک عدد پیٹی پٹاخے ماچس بم، 1039عدد بڑے پٹاخے، 1370عدد انار آتش بازی، 660 عدد شرلی تیار شدہ حالت، 1کارٹن پُھل جڑی برآمد کی گئی۔ ملزمان سے 14کلو دھماکا خیز مواد، 2کلو کالا بارود، 20کلو چونا اور بڑے پیمانے پر دیگر خام مال بھی پکڑا گیا۔

سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان شب برات کے موقع پر گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنا چاہتے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ آتش بازی اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حالات کو پرامن رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔
Load Next Story