عمران خان کی اکثریت ختم ہونے پر پیپلزپارٹی کی عوام کو مبارکباد

وزیر اعظم اکثریت کھو چکے ہیں، کور کمیٹی پیپلزپارٹی پارٹی

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کی اکثریت ختم ہونے پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

کور کمیٹی پیپلزپارٹی پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اکثریت کھو چکے ہیں اور بیوروکریسی کو ہدایات دینے کا مینڈیٹ بھی ختم ہو چکا ہے۔


کمیٹی نے وزراء کی طرف سے سندھ میں ایمرجنسی لگانے کے بیانات کی مذمت کی۔

صدر مملکت بھی وزیراعظم کی ایڈوائس پر توجہ نہ دیں، وزراء کی طرف سے ممبران کو ووٹ نہ ڈالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن ہم ممبران اسمبلی کو ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ کی مزاحمت کریں گے۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، میاں رضا ربانی، سید نوید قمر، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، شازیہ مری، رخسانہ بنگش اور فوزیہ حبیب نے شرکت کی۔
Load Next Story