رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن اور چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ

بیسن کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک March 18, 2022
بیشن کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اور چاول کی قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو : فائل

کراچی: رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن اور چاول قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک طرف رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دوسری طرف مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے، اب رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہ مبارک میں زیادہ استعمال ہونے والا بیسن اور چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور بیسن کی قیمت 160 روپے سے بڑھا کر 190 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، جب کہ چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔