وزیراعلی خیبرپختون خوا کی سیکیورٹی پر 343 پولیس اہلکار تعینات

وزیراعلیٰ محمود خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ پر خرچ ہوتے ہیں، محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک March 18, 2022
وزیراعلیٰ محمود خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ پر خرچ ہوتے ہیں، محکمہ داخلہ۔ فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کی سیکیورٹی کے لئے 343 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے صوبے کی اعلی شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی صرف سیکیورٹی پر سالانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کی سیکیورٹی کے لئے 343 پولیس اہلکار تعینات ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ پر خرچ ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر کے پی شاہ فرمان کی سیکیورٹی پر 76 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ماہانہ اخراجات 26 لاکھ 60 ہزار روپے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزراء کی سیکیورٹی پر 364 اہلکار تعینات ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں، صوبے میں ججز کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار 194 ہے، اور ان ججز کی سیکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ حاضر سروس پولیس افسران کے کی سیکیورٹی کے فرائض 523 اہلکار سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں