چیئرمین نیب کی نوکری کےدن گنے جاچکے شاہدخاقان عباسی

ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اقتدارنہیں چاہتے، سابق وزیر اعظم

ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اقتدارنہیں چاہتے، سابق وزیر اعظم فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی نوکری کےدن گنے جاچکے۔

کراچی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی نوکری کےدن گنے جاچکے ہیں، نیب ملک کاسب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے، چیئرمین نیب بتائیں چار برسوں میں کتنے سیاستدانوں کا احتساب کیا، انکا کام لوگوں پر جعلی مقدمے بنانا اور پیسے پکڑنا ہے۔


شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پرآئین توڑنےکاآرٹیکل6 لگتاہے، صوبوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ سندھ میں گورنرراج لگایاجارہاہے، گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب میں لگائیں، پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکےہیں، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے، ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں، حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں، اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اقتدارنہیں چاہتے۔
Load Next Story