درجنوں بھارتی فلمیں چربہ ہونے کے باوجود کامیاب رہیں

ہالی ووڈ کی پوری فلم کا بھارتی ری میک بنانے میں فلمساز مہیش بھٹ سرفہرست ہیں


Javed Yousuf February 23, 2014
بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں کی کہانی ہالی وڈ فلموں کی ہو بہو نقل ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: درجنوں بھارتی فلمیں ہالی ووڈ فلموں کا چربہ ہونے کے باوجود کامیاب رہیں، ہالی ووڈ کی پوری فلم کا بھارتی ری میک بنانے میں مہیش بھٹ سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کی فہرست میں زیادہ تر ہالی ووڈ فلموں کے ری میک شامل ہیں جن میں ''ستہ پہ ستہ'' سیون برائیڈز فار سیون برادرز، ''خون بھری مانگ'' ریٹرن ٹو ایڈن، '' تیزاب'' اسٹریٹ آف فائر، ''اگنی پتھ '' اسکارفیس، ''دل ہے کے مانتا نہیں'' ایٹ ہیپنڈ ون نائٹ، ''جو جیتا وہی سکندر'' بریکنگ آوے، ''بازیگر'' اے کس بی فار ڈائینگ، ''یہ دل لگی'' سبرینا، ''میں کھلاڑی تو اناڑی'' دی ہارڈ وے ، '' محبتیں '' ڈیڈ پوئیٹس سوسائٹی، ''جوش'' ویسٹ سائیڈ اسٹوری، '' بچھو '' دی پروفیشنل ، '' کہیں پیار نہ ہوجائے '' دی ویڈنگ سنگر ، ''کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا '' لائیر لائیر ، '' قصور '' ججڈ ایڈج ، '' ہمراز '' اے پرفیکٹ مرڈر ، '' تارا رم پم '' ڈیز آف تھنڈر ، ''اے بے بی '' تھری مین اینڈ اے بے بی ، '' ویلکم '' مکی بلیو آئیز، '' ریس '' گڈ بائے لور، '' یو می اور ہم '' دی نوٹ بک ، '' گاڈ تسی گریٹ ہو '' بروس آل مائیٹی ، '' یوراج '' رین مین ، '' ایک کھلاڑی ایک حسینہ '' کانفیڈنس، ''گرم مصالحہ'' بوئینگ بوئینگ ، '' میں ایسا ہی ہوں'' آئی ایم سم ، '' زہر '' آوٹ آف ٹائم ، ''زندہ'' اولڈ بوائے ، '' رنگ دے بسنتی '' آل مائی سن ،

'' نقشہ'' دی رن ڈاؤن، '' پھر ہیرا پھیری '' لوک اسٹاک اینڈ ٹو اسموکنگ بیرلز ، ''آئی سی یو'' جسٹ لائک ہیون ، ''آپ کی خاطر '' دی ویڈنگ ڈیٹ ، '' ٹیکسی نمبر 9211'' چینجنگ لینز، ''دی کلر '' ، ''اک اجنبی'' مین آن فائر ، '' کرش '' پے چیک ، ''فریب '' ان لافل انٹری ، '' سودا '' ان ڈیسنڈ پرپوزل ، '' راز '' واٹ لائز بینتھ ''اک چھوٹی سی لو اسٹوری '' اے شارٹ فلم اباوٹ لو ، '' فٹ پاتھ '' اسٹیٹ آف گریس ، '' جسم '' باڈی ہیٹ ، ''قیامت '' دی راک ، ''پلان '' سوسائئڈ کنگز ، ''سایہ '' ڈریگن فلائی ، ''منا بھائی ایم بی بی ایس '' (Patch Adams)، مرڈر ان فیتھ فل، ''اعتراض'' (Disclosure)، ''مسافر'' یو ٹرن ، '' سلام نمستے '' نائن منتھ ، '' پاپ '' دی وٹنس ، ''بنٹی اور ببلی '' (Bonnie &Clyde)، ''سرکار'' دی گاڈ فادر جب کہ انگریزی فلم ''سلیپنگ ود دا اینمی کی تین بھارتی فلمیں ''یارانہ '' ، '' دراڑ''، ''اگنی ساکشی'' اور انگریزی فلم فیئر کی دو بھارتی فلمیں ''انتہا '' اور ''اعتبار '' بنائی گئیں ۔ہالی وڈ فلموں کے ری میک بنانے والوں میں بھارتی رائٹر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ سرفہرست رہے جنھوں نے ''مرڈر '' ، '' راز'' ون ٹو تھری ، ''جسم '' ، ''قصور'' ، ''زہر'' ، '' پاپ'' ، ''دی کلر'' ، ''فٹ پاتھ '' اور ''دل ہے کہ مانتا نہیں'' جیسی کامیاب فلمیں بنائیں جو ہالی وڈ فلموں کا پورا کا پورا چربہ ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |