گوجرانوالہ شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان گرفتار کرلیں گے


ویب ڈیسک March 18, 2022
فائل : فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوستوں اور عزیزوں کی ہوائی فائرنگ سے 30سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نگینہ بی بی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی، منڈیالہ کی رہائشی رشتہ دار کے گھر شادی میں شرکت کو آئی تھی۔

لاش کارروائی کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ لائی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں