ترین گروپ کا حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین گروپ حکومت مخالف اسٹینڈ لے چکا اور ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک March 18, 2022
جہانگیر ترین گروپ حکومت مخالف اسٹینڈ لے چکا اور ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں، ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا کی کوششوں کے باوجود ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روٹھوں کو منانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں، کیوں کہ حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی حکومتی کوششیں رنگ نہیں لا سکیں، حکومتی سطح پر ہرطرح سے ارکان سے رابطے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے ارکان نے حکومت شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں زیر علاج تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو فون بھی کیا، لیکن فون کال آنے کے باوجود دونوں رہنماؤں کے مابین کوئی خاص بات نہیں ہوئی، اور گورنر سندھ کی جانب سے رابطے کی کوشش کے باوجود ملاقات بھی طے نہ ہوسکی۔ جب کہ دوسری جانب حکومت مخالف حکمت عملی رکھنے والی شخصیات کی ترین گروپ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، حمزہ شہباز بھی گروپ کے ارکان سے ملاقات کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ حکومت مخالف اسٹینڈ لے چکا ہے، اور اس میں شامل ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں، اور ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب میں عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس آج جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاق کے بعد پنجاب میں عدم اعتماد کی صورت نیا وزیر اعلی کون ہوگا اس پر مشاورت ہوگی، جہانگیر ترین پنجاب میں عدم اعتماد کے حوالے سے گروپ کو گائیڈ لائنز دیں گے، اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہی سے رابطوں پر حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، جب کہ آئندہ سیٹ اپ میں ترین گروپ کے پاس سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے کیا آپشن ہیں اس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |