ناراض ایم این ایز واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا شیخ رشید

وزارت داخلہ آپ کو یقین دہانی کرواتی ہے کہ ہم سندھ ہاوٴس میں داخل نہیں ہوں گے، شیخ رشید

میں دہرانا نہیں چاہتا کہ اس ملک کے سیاسی معاشی حالات ایسے نہیں کہ سیاسی تصادم ہو، شیخ رشید(فوٹو: اے ایف پی)

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ناراض ایم این ایز کو کہہ رہا ہوں کہ واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا۔

اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے وہاں 2 گھنٹے سیاسی میٹنگ ہوئی، 23 کو پاکستان کی عظیم افواج کی پریڈ ہے، 24 سے لے کر 3، 4 اپریل تک پاکستان کی سیاست میں گرم گہمی کے دن ہیں، 27 تاریخ کو وزیراعظم سب سے بڑی ریلی سے خطاب کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم نے 10 لاکھ لوگوں کو کال دی ہے، ہمیں یقین ہے اپوزیشن جماعتیں بھی اپنا جلسہ کریں گی، ہم ہر سیکیورٹی کی کافی ذمہ داریاں ہیں، ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال کے لیے ہمارے پاس نفری بہتر ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہمیں وہ 10 یا 12 چہرے دکھا دیئے جو سندھ ہاؤس میں چھپے بیٹھے تھے، یہ لوگ کیوں چھپ رہے ہیں جب کہ ملک کا وزیرداخلہ آپ سے کہہ رہا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا، ہم آپ کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، ہمارے پاس بہت پہلے سے اطلاعات تھی ہمارے 10 سے 12 بندے کہاں ہیں، منحرف ارکان سے اپیل کرتا ہوں واپس آ جائیں آپ کو ری پینٹنگ کریں، آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، یہ نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور آپ لوگ اپنے حلقوں میں بھی واپس نہ جاسکیں۔ پی ٹی آئی کے لوگ جو 9 یا 12 ہیں وہ اپنے گھروں سے بھی پوچھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے، میرا تعلق اس جماعت سے نہیں صرف عمران خان سے ہے اور شیخ رشیدعمران جان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، جمہوریت کی بساط لپیٹنے والا میرا حلقہ ضرور ہے لیکن وہ میں نہیں ہوں گا، سپریم کورٹ ریفرنس کے بعد تحریک عدم اعتماد کا پتہ نہیں کہاں جائے گی


شیخ رشید نے کہا کہ جو کچھ سندھ ہاوٴس میں ہورہا ہے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا حامی تھا، اور اس سے متعلق سمری وزیراعظم کو پیش کی لیکن فیصلہ نہیں ہو سکا، سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت ہو رہی ہے انہوں نے سندھ ہاوٴس کو اسٹاک ایکسچینج بنا دیا ہے، چور کے پاوٴں نہیں ہوتے، ارادہ قتل کرنے والا اور قتل کرنے والا دونوں ہی مجرم ہیں، ہم سندھ ہاؤس نہیں جارہے، ہم چاہتے ہیں باہمی افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے، جمہوریت ایک دوسرے کی بات سننے کا نام ہے، میں دہرانا نہیں چاہتا کہ اس ملک کے سیاسی معاشی حالات ایسے نہیں کہ سیاسی تصادم ہو۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کس دن ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، عدم اعتماد آپ کا آئینی حق ہے آئیں اپنا ووٹ کاسٹ کریں، بطور وزیر داخلہ یقین دلاتا ہوں کہ کسی شخص کے لیے سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وزارت داخلہ آپ کو یقین دہانی کرواتی ہے کہ ہم سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہوں گے لیکن آپ ایک حد تک پولیس رکھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے چاروں میچز لاہور منتقل کر دئیے گئے ہیں، 3000 پولیس صرف آسٹریلیا کے روٹس پر لگائی گئی تھی۔

 
Load Next Story