سندھ میں گورنرراج کے حق میں نہیںشاہ محمودقریشی

سندھ ہاؤس میں جوہورہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے خلاف ہے،وزیرخارجہ


ویب ڈیسک March 18, 2022
رکن پارلیمنٹ ہی پارلیمنٹ کونقصان پہنچائے گا توگھرکےچراغ والا معاملہ ہوگا،شاہ محمود قریشی:فوٹو:فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ سندھ میں گورنرراج لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج 90کی سیاست کودہرایا جارہا ہے۔سندھ ہاؤس میں جوکچھ ہورہا ہے وہ میثاق جمہوریت کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سیاست کوروکنے کے لئے میثاق جمہوریت آیا گیا تھا۔ہررکن پارلیمنٹ اپنے ضمیرکے مطابق فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔

وزیرخارجہ کامزید کہنا تھا کہ رکن ہی پارلیمنٹ کو نقصان پہنچائے گا توکہا جائے گا گھرآگ لگ گئی گھرکے چراغ سے۔غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا نہ جمہوریت کے مفاد میں ہے اور نہ معیشت کے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والوں کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ماضی کے تجربات کی روشنی میں اپنا نقطہ نظراجلاس میں پیش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں