امریکا میں وینا ملک اور اسد بشیر کی رسم حنا
یہ لمحات میرے لیے یادگار ہیں، آج امریکا کے مہنگے ترین کروز پر تقریب ہو گی،وینا
معروف اداکارہ وینا ملک کے خاوند اسد بشیرکے بڑے بھائی ارشد خان خٹک نے بھائی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں رسم حنا کی تقریب سجا دی۔
ایک طرف اسد بشیرکے قریبی عزیزواقارب تقریب میں شریک ہوئے تو دوسری جانب ان کے دوست احباب نے بھی مہندی کی تقریب کو چارچاند لگائے۔ اس موقع پر وینا ملک کے ہاتھوں پر مہندی لگائی گئی جب کہ اسد بشیر بھی مشرقی لباس شلوار قمیص میں دکھائی دیے۔ وینا ملک اور اسد بشیرنے '' نمائندہ ایکسپریس'' سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں شادی کی تقریب میں بھی بہت سے لوگ شریک ہوئے لیکن امریکا میں ہونے والی شادی کی تقریبات کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔
تقریب میں فیملی کے بہت سے لوگ شریک ہوئے اور ان کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کے پیغام ملے، رسم حنا کی تقریب پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کر رہی تھی، ڈھولک کی تھاپ پرگیت گائے گئے جب کہ علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا، یہ لمحات میرے لیے بہت یادگار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج امریکا کے مہنگے ترین کروز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل پہلے ہی دیدی گئی ہے لیکن میں اس دن کا بڑی شدت سے انتظار کر رہی تھی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسطرح کی تقریبات کا انعقاد پاکستان میں بھی کیا جائیگا۔