پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر نئی پالیسی مرتب کرلی

بورڈ کسی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وضاحت نہیں کرےگا


ویب ڈیسک March 18, 2022
(فوٹو: پی سی بی)

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم یا اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے کسی کھلاڑیوں کو کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز سے ڈراپ کرنے پر کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے سابق کپتان، عماد کو ورلڈ کپ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کے باوجود ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 'آرام' دیا گیا تھا۔ اس بار پھر کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور اس کے اوپر کوئی وضاحت نہیں دی جائے گی۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ڈراپ ہونے پر آل راؤنڈر پی سی بی کے فیصلے سے غیر مطمئن ہیں۔

پی سی بی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ محدود اوورز کی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے جس میں پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر محمد حارث اور آصف آفریدی کو موقع دیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں