وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں

جمائمہ گولڈ اسمتھ برطانوی دارالحکومت لندن میں اسکینگ کررہی تھیں کہ اس دوران وہ زخمی ہوئیں


ویب ڈیسک March 18, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے جمائمہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں (فوٹو، فائل)

JEDDAH: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کا چہرہ اسکینگ کے دوران زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی ہونے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی ناک پر گہری چوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

accident

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی دارالحکومت لندن اسکینگ کررہی تھیں کہ اس دوران وہ زخمی ہوگئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر حادثے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

برطانوی پروڈیوسر نے ایموجیز کی مدد سے واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تصویر میں جمائمہ گولڈ اسمتھ بستر پر آرام کرتی دیکھی جاسکتی ہیں اور ان کی ناک پر زخم کا واضح نشان بھی موجود ہے، خوش قسمتی سے ان کی آنکھ بچ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے حادثے کا علم ہونے پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔