CHITRAL:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ 'حکومت تو نہیں بچا سکتے، مگر اگر کوئی بچی کچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ'۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ 'آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ گے، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے'۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 13 کارکنان کو گرفتار کیا، بعد ازاں اراکین اسمبلی کو رہا کردیا گیا جبکہ 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔