نامناسب زبان استعمال کرنے پر رمیش کمار نے شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیج دیا
معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے معافی نہیں مانگی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا، ڈاکٹر رمیش کمار
RAWALPINDI:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور شہباز گل کو ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے وکیل کی وساطت سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ شہباز گل نے نجی چینل کے پروگرام میں انتہائی نامناسب زبان استعمال کی اور ان کے خلاف کینسر سے متعلق جعلی ادویات کا بے بنیاد الزام لگایا۔
قانونی نوٹس کے متن کے مطابق ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ شہباز گل کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ نوٹس میں شہباز گل سے آئندہ 15 روز میں رامش کمار سے معافی مانگے کا کہا گیا۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ شہباز گل نے معافی نہیں مانگی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔