راولپنڈی پولیس پر فائرنگ کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے


ویب ڈیسک March 18, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

کراچی: راولپنڈی کے علاقے صدر ٹاؤن کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزم خرم لیاقت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل عبدالقدیر کو زخمی کیا تھا جبکہ ملزم خاتون سے زیادتی، بد اخلاقی اور مسلح ہو کر دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایس صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں