عالمی ثالثی عدالت کا روس پر فیفا کی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

ورلڈکپ 2022 میں روس کی شرکت مشکوک


ویب ڈیسک March 18, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

WASHINGTON: سوئٹزرلینڈ: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے فیفا کی جانب سے یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد فٹبال ورلڈکپ 2022 کی پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت نے فیفا کی روسی ٹیموں اور کلبز کی عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کو برقرار رکھا ہے تاہم قانونی بنیادوں پر فیصلہ کرنا تاحال ابھی باقی ہے۔
روس کی فٹ بال یونین نے معطلی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی جبکہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔

دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ روس کے پاس بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں واپس آنے کے دو راستے ہیں، جن میں سے پہلا یوکرین جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا اور دوسرا عالمی عدالت کا ماسکو کے حق میں فیصلہ آنا ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین تنازع: فیفا نے روس کو فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا

یاد رہے کہ یوکرین میں جنگی کارروائیوں کے بعد فیفا نے بھی روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی عائد کردی تھی، یوئیفا نے روسی توانائی کمپنی گیزپروم کے ساتھ اسپانسر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کردیا ہے، جو 2012 سے جاری تھا جس کی قیمت تقریباً 40 ملین یورو فی سیزن تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں