اگر کوئی مرگیا یا مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کا اپوزیشن اور حکومت کو جلسے جلوس منسوخ کرنے کا مشورہ


ویب ڈیسک March 18, 2022
یہ پہلی بار ہے حکومت اور اپوزیشن ایک ہی مسئلے پر جلسے کررہی ہے، سربراہ مسلم لیگ (ق) ۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن کو جلسے جلوس منسوخ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مرگیا یا مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر نے ایک بار پھر حکومت کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ ہی کوئی فروخت کررہا ہے، یہ بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کا حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان

انہوں نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے جلوسوں سمیت تمام سیاسی پروگرام منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے روکنے کی کوشش کرتی ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں فریقین ایک ہی مسئلے پر جلسے کررہے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی حکومتی اعلانات کو دیکھتے ہوئے اپنے پروگرام پر اصرار کررہی ہے، جو سرا سر غلط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں