
جہانگیر ترین گروپ کی جانب سےحکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراو اور توڑ پھوڑ پر تشویش کا اظہار اور سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے شرکا سے جہانگیر ترین نے ٹیلیفونک خطاب کے دوران گروپ کے اراکین کو متحد رہنے کا پیغام دیا اور سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ترین گروپ سے چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے زیر بحث رہے تاہم ان شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔