مکلی سے3لڑکیاں اغوا باگڑی برادری کا قومی شاہراہ پر دھرنا

شتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی، تینوں لڑکیاں پانی بھرنے گئی تھیں، نامعلوم افراد رکشے میں ڈال کر لے گئے


Express News Desk/Nama Nigar February 23, 2014
شتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی، تینوں لڑکیاں پانی بھرنے گئی تھیں، نامعلوم افراد رکشے میں ڈال کر لے گئے. فوٹو فائل

باگڑی قوم کی 3 نوجوان لڑکیاں پر اسرار طور پر لاپتہ، ورثا کا مین قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹائر نذر آتش، ٹریفک معطل۔

تفصیلات کے مطابق مکلی حیسکو آفس کے قریب آباد باگڑی قوم سے تعلق رکھنے والی 3 لڑکیاں 18 سالہ بھاگی، 19 سالہ گل پری اور 18 سالہ فوزیہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، ورثا نے مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا، ٹائر نذر آتش کیے اور ٹریفک کی آمدورفت معطل کرادی ، والدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی لڑکیاں سول اسپتال کے پاس پانی بھرنے گئی تھیں تو وہاں رکشے پر سوار نامعلوم افراد انھیں اغوا کرکے لے گئے، اگر ہماری لڑکیوں کو کچھ ہوا تو اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، اس موقع پر مکلی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور تھانیدار نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے روڈ کھلوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔