روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

LONDON:
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
21 تا 27 مارچ 2022
پیر 21 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ایک اچھے دن کی امید ہے، سفر ہوسکتا ہے۔
اہم کالز یا خبریں آسکتی ہیں۔ 1,2,5,6,7 اور9 کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔
3,4اور8 عدد والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 22 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ایک بالکل برعکس دن ہوسکتا ہے جس کی توقع یا گمان نہ تھا۔ آپ کا اپنا رویہ اور انداز بدلا بدلا سا پوسکتا ہے۔1,2,3,6,7اور8عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔4,5اور9 والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 23 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 1ہے۔نئے آئیڈیاز نئی بنیادیں رکھنے کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ مثبت تبدیلی کے لیے معاون دن ہے۔ 1,2,4,5,6اور9 عدد والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔3,7اور8 عدد والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 24 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ایک پرجوش توانائی فراہم کرنے والا دن ہوسکتا ہے۔ آپ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے میدانِ عمل میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔1،2,3,5,6اور7 عدد والوں کے لیے بہتر دن ہے۔4,8 اور9 عدد والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ25 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔اس ہفتے کا ایک اور سرپرائز دینے والا دن ہوسکتا ہے۔ حکومتی ارکان اور عام لوگ سبھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔ 1,2,3,6,7اور8کے لیے بہتری کی امید ہے۔4,5اور9 عدد والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورہ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 26 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔سات اور آٹھ مخالف توانائی کے حامل اعداد ہیں، ممکن ہے جیسی توقع ہورہی ہے ویسا کچھ نہ ہو، بہرحال ایک بہتر دن ہے۔3,4,5,7,8 اور9 عدد والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔1,2اور6 عدد کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار27 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر 1 ہے۔ایک نئی ابتدا ہوسکتی ہے۔ حکومتی حوالے سے نئی صورت حال سامنے آسکتی ہے۔ 1,2,4,5,6اور 9 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔
3,7 اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص'' یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
Load Next Story