ترکی نے یورپ اورایشیا کے درمیان دنیا کا سب سےلمبا پل کھول دیا

پل کی تعمیرمیں 5ہزارسے زائد ورکرز نے حصہ لیا


ویب ڈیسک March 19, 2022
پل کے افتتاح کے بعد گھنٹوں کا سفرمنٹوں میں طے ہوسکے گا:فوٹو:فائل

ترکی میں یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔

ترکی کا کیناکیلے پل 1915میں تعمیرکیا گیا تھا جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔

ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طورپرپل کا افتتاح کیا۔دنیا کے سب سےلمبے سسپینشن پل کی تعمیرپر2.8بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

کیناکیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے اوراس کی تعمیرکا کام 2017میں شروع کیا گیا تھا۔پل کی تعمیرمیں 5ہزارورکرزنے حصہ لیا۔پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفراب 6منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں