پشاور پیسکو کو اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے کیلئے آخری مہلت

پراپرٹی ٹیکس کی مد میں واجبات ادا کرنے کیلئے تین دن کی مہلت


ویب ڈیسک March 19, 2022
پیسکو ایک ارب 14 کروڑ 73 لاکھ 24 ہزار نادہندہ ہے۔ فوٹو : فائل

محکمہ ایکسائز نے پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے کے لیے آخری الٹی میٹم جاری کر دیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق پیسکو اربوں روپے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ہے جس کے لیے پراپرٹی ٹیکس واجبات ادا کرنے کے لیے محکمے کو تین دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

پیسکو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ارب 14 کروڑ 73 لاکھ 24 ہزار نادہندہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین دن کے اندر اندر پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں پیسکو کے متعلقہ پراپرٹی یونٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔