کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ایک شخص جاں بحق

دھماکے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا


ویب ڈیسک March 19, 2022
دھماکے کے بعد پولیس اورلیویز کی نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی:فوٹو:فائل

کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویزذرائع کے مطابق کوئٹہ کے گنداواہ روڈ پربارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اورلیویزفورس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی۔ ریسکیو کارکنوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمی کوٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا۔

دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں