فوادانتخابی نتائج چیک کریں واضح ہوجائیگا کس نےکس کی مددکی مونس الہی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو(ق) لیگ کے رکن سے کم ووٹ ملے،مونس الہی


ویب ڈیسک March 19, 2022
ق لیگ کے رکن کے ووٹ پی ٹی آئی کے رکن سے زیادہ تھے:فوٹو:فائل

مسلم لیگ(ق) کے رہنما مونس الہی نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا ہے کہ فواد چوہدری ووٹوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

مونس الہی نے ٹویٹ میں کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی نے اسی حلقے سے مسلم لیگ(ق) کے قومی اسمبلی کے رکن سے کم ووٹ لئے۔



مونس الہی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری الیکشن کمیشن سے انتخابی نتائج چیک کرلیں توواضح ہوجائے گا کہ کس نے کس کی مدد کی۔

فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے امیدوار پی ٹی آئی کی حمایت کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی مدد نہ کرتی توبعض اتحادی شاید ایک سیٹ بھی نہ جیت سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |