ایم کیو ایم کا عمران خان کو پی ٹی آئی سے نئے وزیراعظم کی تقرری کا مشورہ

وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیں، ایم کیو ایم


Staff Reporter March 19, 2022
وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیں، ایم کیو ایم

ISLAMABAD: حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر ہونے والے واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے جلسے جلوس اور دھرنے کے بجائے تمام معاملات کو پار لیمنٹ میں حل کیا جائے،توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست سے ملک میں جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا، دروازہ توڑ دیا

ایم کیو ایم پاکستان کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیں اور اپنی جماعت سے نئے وزیر اعظم کی تقرری کردیں، ماضی کی حکومتوں میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے رہے ہیں اور جمہوریت بھی جاری رہی۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی تنہائی کی جانب بڑھ رہی ہےجس سے اس کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں