فاسٹ بولرز کے حوالے سے پاکستانی مٹی بڑی زرخیز ہے بولنگ کوچ شان ٹیٹ

ٹیسٹ سیریز میں زیادہ ریورس سوئنگ دیکھنے کو نہیں ملی


Sports Reporter March 19, 2022
پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا اعزاز ہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

LONDON: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کہتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کے حوالے سے پاکستانی مٹی بڑی زرخیز ہے۔

لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ جارحانہ پن فاسٹ بولنگ کا اصل حسن ہے لیکن اس ٹیسٹ سیریز میں زیادہ ریورس سوئنگ دیکھنے کو نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا اعزاز ہے۔

بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی بہت خوش گوار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں