شارجہ سے آنے والے مسافر سے 600 موبائل فون برآمد

ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع مردان سے ہے، کسٹم حکام


ویب ڈیسک March 19, 2022
ملزم سےموبائل اسیسریز اور کاسمیٹک مصنوعات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے، اے سی کسٹم۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD: شارجہ سے آنے والے مسافر سے 600 موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی میں شارجہ سے اسلام آباد آنے والے مسافر سے 600 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

اے سی کسٹم نے اس حوالے سے بتایا کہ کسٹم ٹیم نے شارجہ سے آنے والی فلائٹ کے مسافر سے 600 موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا، برآمد شدہ سامان میں بڑی تعداد میں آئی فونز بھی شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ملزم کے قبضے سے موبائل فون کے علاوہ موبائل اسیسریز اور کاسمیٹک مصنوعات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم نجی ائیرلائن کی فلائٹ نمبر پی اے 613 پر شارجہ سے اسلام آباد کا سفر کر رہا تھا، ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع مردان سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں