او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا آفیشل ترانہ جاری
ترانے کے اندر آپ کو قرآن پاک سے ماخوذ تھیم ملے گی، فواد چوہدری
ISLAMABAD:
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
او آئی سی کانفرنس کی مناسبت سے وزارت خارجہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں، چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے رہنما 23مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں، کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے جبکہ پوری دنیا اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے متفق ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، افغانستان کے مسئلہ کی سنگینی ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتی۔ او آئی سی کے اجلاس کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں 100سے زائد قراردادیں پیش کریں گے اور کوشش ہوگی کہ اس اجلاس کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول کرائیں، او آئی سی اجلاس کا عنوان ''اتحاد'' ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس ترانے کو جمیل الدین عالی صاحب نے لکھا اور اسے او آئی سی کا آفیشل ترانہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ترانے کے اندر آپ کو قرآن پاک سے ماخوذ تھیم ملے گی، اس ترانے کو 1974 میں لکھا گیا اور اس کا میوزیک ویسٹرن کلاسک سے ہے جبکہ میوزک کی یونیورسل زبان کو ہم نے پیش نظر رکھا ہے، اس میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔