تنزانیہ میں مسافر بس تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی 22 افراد ہلاک

حادثے میں 38 مسافر زخمی بھی ہوئے جن میں سے 11 کی حالت نازک ہے


ویب ڈیسک March 19, 2022
زخمیوں میں 11 کی حالت نازک ہے، فوٹو: فائل

کراچی: تنزانیہ میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ میں مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثہ تیز رفتار ٹرک کے موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے جنھیں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 22 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ اسپتال میں خون کے عطیے کی اپیل کی گئی ہے۔

زخمیوں میں سے 11 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تنزانیہ میں ٹریفک کا نظام محفوظ نہیں اور ایسے واقعات عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں