لاکھوں روپے کی گھڑیاں چوری کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کیا جو پانچ قیمتی گھڑیوں کی چوری میں ملوث ہیں

باپ اور بیٹے کے پاس سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 گھڑیاں برآمد (فوٹو، فائل)

SHANGHAI:
شہرقائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس (ایس آئی یو) نے لاکھوں روپے مالیت کی 5 گھڑیاں چوری کرنے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کو گرفتار کیا جو لاکھوں روپے مالیت کی پانچ گھڑیوں کی چوری میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بتایا کہ بوٹ بیسن کے علاقے میں قائم مقامی کمپنی سے ملزمان تنویر ولد یونس اور اس کے بیٹے شیبر نے لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں چوری کی تھیں، ملزمان مسروقہ گھڑیاں فروخت کرنے کے لیے صدر آئے تھے کہ اس دوران خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔


پولیس نے موقع سے دونوں باپ اور بیٹے کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 5 گھڑیاں برآمد کرلیں جبکہ چوری کا مقدمہ نمبر 952 سال 2021 بوٹ بیسن تھانے میں درج ہے۔

عارف عزیز کا مزید کہنا تھا کہ دونوں باپ بیٹے مذکورہ کمپنی میں ملازم تھے اور مزید تحقیقات کے لیے دونوں ملزمان کو بوٹ بیسن انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو ان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

 
Load Next Story