
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے اخترآباد کے قریب خاتون نے دو سگے بھائیوں کو نہرمیں پھینکا جن کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کو حراست میں لے لیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بچوں کو نہر میں پھینکنے کی وجہ آپسی جھگڑوں کو قرار دیا۔
ریسکیو حکام نے بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد اُن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، دونوں بچوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔