خاتون نے گھریلو جھگڑے پر جیٹھ کے 2 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

بچوں کی عمریں 6 سے دس سال ہیں اور دونوں آپس میں بھائی ہیں


ویب ڈیسک March 20, 2022
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا (فوٹو فائل)

MULTAN: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خاتون نے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے جیٹھ کے دو کم عمر بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے اخترآباد کے قریب خاتون نے دو سگے بھائیوں کو نہرمیں پھینکا جن کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو حراست میں لے لیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بچوں کو نہر میں پھینکنے کی وجہ آپسی جھگڑوں کو قرار دیا۔

ریسکیو حکام نے بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد اُن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، دونوں بچوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔