جدت وروایت کا حسین امتزاج پلازو

جوں جوں موسم کے تیور بدل رہے ہیں، گرم ملبوسات کی جگہ کاٹن، سلک اور جارجٹ کے ملبوسات پھر سے مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔


Musa Raza February 23, 2014
پلازو بنانے کے لیے جرسی، سلک اور جارجٹ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ ماڈل : افرا / ایکسپریس

تبدیلی ہمیشہ انسان کو متاثر کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زندگی میں بہت سی چیزوں میں تبدیلی کے بعد ہم اپنے کاموں میں دل چسپی محسوس کرتے ہیں۔ مسلسل ایک ہی ڈھب پر زندگی بِِتانے سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ ہماری نگاہیں بھی مناظر میں بدلائو سے فرحت کا احساس پاتی ہیں۔

یہ تبدیلیاں کبھی موسم اور تہوار کے حوالے سے ہوتی ہیں اور کبھی ان میں صرف کچھ نیا کرنے کا جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔



ہر بار بدلتا موسم نئی طرح کے تراش خراش کے ملبوسات لے کر آتا ہے۔ اس بار بھی جوں جوں موسم کے تیور بدل رہے ہیں، گرم ملبوسات کی جگہ کاٹن، سلک اور جارجٹ کے ملبوسات پھر سے مقبول ہوتے جا رہے ہیں، جن میں پلازو یعنی کھلے پائنچے کے ٹرائوزر بھی شامل ہیں، جو تیزی سے ان ہو رہے ہیں۔

اسے ہم روایتی عروسی غرارے کی جدید شکل کہہ سکتے ہیں، البتہ اسے گھٹنوں پر چُنٹ کے بہ جائے بیل باٹم کی شکل دی گئی ہے۔ پلازو بنانے کے لیے جرسی، سلک اور جارجٹ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ لڑکیاں پلازو کی دل دادہ ہیں۔ بازار سے تیار شدہ پلازو کے ساتھ من چاہے پلازو سلوائے بھی جا رہے ہیں۔ پرنٹڈ پلازو کے ساتھ سادہ قمیصیں اور سادہ پلازو کے ساتھ پرنٹڈ قمیصوں کا امتزاج بہت خوب صورت معلوم ہوتا ہے۔ بدلتے موسم میں پہناوئوں کا تبدیل ہوتا ڈھنگ پلازو کے روپ میں بہت بھلا لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں